تازہ ترین

موڑین موری میں ایک رہائشی گھر جل کر خاکستر

ضلع چترال سے 27 کلومیٹر دور شمال کی جانب واقع گاوَں موڑین موری میں نئی تعمیر کردہ گھر نامعلوم وجوہات کے بناء پر جل خاکستر ہوگیا۔ اطلاعات کے مطابق پاک فوج میں حاضر سروس خواجہ امین اللہ کے گھر والے کہیں باہر گئے ہوئے تھے کہ دن کے وقت وہاں سے دھواں دیکھ کر اس پاس کے لوگوں نے جب اس آگ کو بجھانے کے لئےاندر گھسےتو آگ کے مرغولوں نے ایک کمرے میں پڑے جلانے کے لکڑیوں کو اپنے لپیٹ میں لے لی تھی۔ گاوَں والوں نے بڑی جدوجہد کے بعد اس آگ پر کئی گھنٹوں تک قابو نہ پاسکے اور جب تک اس پر قابو پالیا جاتا آگ نے تباہی مچا دی۔ یاد رہے اس گھر کی تعمیر پچھلے سال ہی مکمل ہوگئی تھی اور مذکورہ شخص کو اس میں شفٹ ہوئے کچھ ہی عرصہ ہوگیا تھا۔

گاوَں والے تمام اس غم میں اس کے ساتھ شریک تھے اور اس موقع پر تمام اداروں سے اس کے ساتھ دادرسی کی اپیل کررہے تھے۔

Facebook Comments

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button