صحت

سبز مرچ کے ایسے فائدے کے جان کر آپ انہیں فوراََ چبانا شروع کر دیں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)سبز مرچوں کا استعمال ہمارے کھانوں میں صدیوں سے جاری ہے اور اس کے کئی طبی فوائد بھی بیان کئے جاتے ہیں ان میں سے چند ایک درج ذیل ہیں۔ ہری مرچ درد کی کیفیت میں مفید ثابت ہوتی ہے کیونکہ اس کے استعمال سے جسم میں حرارت پیدا ہوتی ہے جو درد کے احساس کو کم کرتی ہے۔ یابیطس کے مریضوں کیلئے بھی ہری مرچ بہت مفید بتائی جاتی ہےکیونکہ یہ خون میں شوگر کے لیول کو متوازن کرتی ہے۔ اگر آپ آئرن کی کمی سے بچنا چاہتے ہیں تو ہری مرچ کو اپنی خوراک کا حصہ بنالیں۔ ہری مرچ میں پایا جانے والا ’وٹامن اے‘ بھی ہمارے جسم کے لئے کئی طرح کے فوائد رکھتا ہے۔ یہ خصوصاً ہڈیوں اور دانتوں کو مضبوط کرتا ہے۔جسم پر خراش یا زخم لگنے کی صورت میں خون بہت زیادہ خارج ہوتا ہے تو ہری مرچوں کو کھانے کا حصہ بنانا چاہئیے کیونکہ ان میں موجود ’وٹامن کے‘ اس مسئلے سے نجات دلاتا ہے۔ سبز مرچ کا استعمال ناک کی جانب دوران خون میں اضافہ کرتا ہے جس کے نتیجے میں نزلہ و زکام کی کیفیت میں کافی افاقہ محسوس ہوتا ہے

Facebook Comments

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button