کھیل

چترال گول کمیونٹی ڈولپمنٹ اینڈ کنزرویشن ایسوسی ایشن کے زیر اہمتام تین روز پولو فیسٹول اختتام پذیر شاہ عظمت کلب زرگراندہ نے فائنل میچ جیت لیا۔

چترال(آوازنیوز)چترال گول کمیونٹی ڈولپمنٹ اینڈ کنزرویشن ایسوسی ایشن کے زیر اہمتام تین روز پولو فیسٹول اختتام پذیر ہواشاہ عظمت کلب زرگراندہ نے فائنل میچ جیت لیا۔ فائنل شاہ عظمت پولو کلب زرگراندہ اور مقصود علی شاہ پولو کلب بلچ کے مابین کھیلا گیا۔شاہ عظمت پولو کلب نے فائنل صفر کے مقابلے پانچ گولوں سے جیت لیا۔پولو میچ دیکھنے کے لیے پولو گراونڈ میں شائقین پولو کی بڑی تعدا د موجود تھی۔فائنل میچ کے مہمان خصوصی سیکرٹری معدنیات ظہیر السلام تھے ۔ان کے ساتھ ڈپٹی کمشنر چترال شہاب حامد یوسفزئی،ڈسٹرکٹ ناظم مغفرت شاہ،ڈیوڈ کنلے ہیڈ آف افیس جرمن ریڈ کراس ،حمیرہ خٹک سیکرٹری ایڈمینسٹریشن پاکستان ریڈ کراس خیبر پختونخواہ،اے سی چترال عبدالاکرام،ڈی ایف او چترال گول پراجیکٹ ارشاد احمداور دیگر مہمامان موجود تھے۔میچ انتہائی سنسنی خیز رہا ،ارباب قلعی کو بہترین کھیل کھلنے پر من آف دی میچ اور سکندر کو مین آف ڈی ٹورنمنٹ قرار دیا گیا جبکہ بیسٹ ہارس کا انعام شاہ عظمت پولو کلب کے کھلاڑی عبدالرحمن کو دیا گیا۔ڈی ایف او ارشاداحمد،چیئرمین عالم زیب ایڈوکیٹ اور ناظم ٹاون ٹو ریاض احمد دیوان بیگی نے مہمانوں کو چترال تحائف پیش کیے۔مہمان خصوصی سیکرٹری ظہیر السلا م اور ڈپٹی کمشنر چترال شہاب حامد یوسفزئی نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کیے۔

Facebook Comments

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button