Uncategorizedتازہ ترین

بورڈ آف ریونیو خیبرپختونخوا کی طرف سے ٹکیس فری زون میں زرعی ٹکیس لگانا ہمیں قبول نہیں ،

چترال(آواز چترال نیوز)بورڈ آف ریونیو خیبرپختونخوا کی طرف سے ٹکیس فری زون میں زرعی ٹکیس لگانا ہمیں قبول نہیں ،غربت کی لکیر سے نیچے زندگی گزارنے والے ٹکیس ادا نہیں کر سکتے ہیں ، عمائدین ویلچ کونسل وادی بمبوریتچترال جیسے پسماندہ اور وسائل سے محروم ضلعے میں زرغی ٹیکس لگانا ایک انتہائی ظالمانہ اقدام ہے . یہ بات چیرمین وی سی کونسل بمبوریت کی زیر صدارت ہونے والے منتخب ممبران اور عمائیدین علاقہ کی ایک متفقہ مذمتی قرارداد میں کی گئی ہے علاقے کے عمائدین اور منتخب ممبران وی سی کونسل بمبوریت خیبر پختو نخوا حکومت کی اس ظالمانہ اور غیر منصفانہ اقدام کی پر زور مذمت کی اور حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ علاقے کی پسماندگی اور غربت کو سامنے رکھتے ہوئے اس حکم نامے کو واپس لے لیں۔چترال میں وسائل کا فقدان ہے روزگار کے مواقع کی کمی ہے جدید سہولیات سے مکمل طور پر عاری ضلعے میں زرغی ٹیکس کا نفاذ کوئی دانشمندانہ اقدام نہیں ہے اور اس اقدام سے غربت میں مزید اضافہ ہونے کا خدشہ ہے

لہذا ضرورت اس امر کی ہے کہ مجوزہ زرغی ٹیکس کو واپس لیا جائے ۔

Facebook Comments

متعلقہ مواد

Back to top button