Uncategorizedتازہ ترین

عبدالحق نے جمعرات کے روز چمرکن وی سی کے دفتر کا باقاعدہ افتتاح کرنے کے بعد باضابطہ طور پر کام شروع کر دیا

چترال (نما یندہ آوازچترال) عبدالحق نے جمعرات کے روز چمرکن وی سی کے دفتر کا باقاعدہ افتتاح کرنے کے بعد باضابطہ طور پر کام شروع کر دیا۔ افتتاحی تقریب کے موقع پر اپنے خطاب میں انہوں نے کہا کہ حلقے کے عوام نے انتخابات میں کامیابی دلا کر جو عزت دی ہے، ان شاء اللہ ان کی خدمت میں کوئی دقیقہ فرو گزاشت نہیں کریں گے اور تمام تعصبات سے بالاتر ہو کر علاقے کے عوام کی اور مسائل کے حل کے لیے دن رات محنت کو اپنا شعار بنائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ اپنے بزرگوں، عزیزوں، دوستوں اور ہمدردوں سے گزارش ہے کہ اپنی خصوصی دعاؤں میں انہیں یاد رکھنے کے ساتھ ساتھ ان کو اپنی مشوروں اور رہنمائی بھی فراہم کرتے رہیں۔

Facebook Comments

متعلقہ مواد

Back to top button