Uncategorized

اب صرف بارش ہی نہیں، ژالہ باری بھی ہو گی

اسلام آباد ( آوازچترال نیوز) آئندہ24 گھنٹوں کے دوران اسلام آباد،خیبرپختونخوا، پنجاب ، گلگت بلتستان ،کشمیراور شمال مشرقی بلوچستان میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ تیزہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ بارش جبکہ بعض مقا مات پر موسلادھار بارش اور ژالہ باری کا بھی امکان ہے۔ ملک کے دیگر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا۔ ہفتہ کو محکمہ موسمیات کی جانب سے جاری تفصیلات کے مطابق آج اتوار کے روز خیبرپختونخوا، پنجاب ،اسلام آباد، گلگت بلتستان ،کشمیراور شمال مشرقی بلوچستان میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ تیزہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ اس دوران بعض مقا مات پر موسلادھار بارش اور ژالہ باری کا بھی امکان ہے جبکہ ملک کے دیگرعلاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا۔

Facebook Comments

متعلقہ مواد

Back to top button