Uncategorizedتازہ ترین

چائلڈ لیبر کے خلاف آپریشن ..بچوں سے کام لینے والوں کو چائلڈ لیبر ایکٹ 2015ء کے تحت نوٹس جاری

چترال (عبدالغفار سے) سوشل ویلفیئر ڈیپارٹمنٹ چترال نے شہر اور مضافات میں چائلڈ لیبر کے خلاف آپریشن کیا اور بچوں سے کام لینے والوں کو چائلڈ لیبر ایکٹ 2015ء کے تحت نوٹس جاری کر دئے۔ سوشل ویلفیئرڈیپارٹمنٹ کے چائلڈ پروٹیکشن یونٹ کے چائلڈ پروٹیکشن آفیسر عمران الدین نے دنین، کڑوپ رشت، نیوبازار، شاہی بازار، اتیو بزار اور سبزی منڈی کے بازاروں میں 103 مقامات اور دکانوں میں بچوں سے کام لیتے ہوئے دیکھا۔ انہوں نے سخت تنبیہ کرتے ہوئے کہا کہ ان کے ساتھ اپنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا جو بچوں سے مشقت کراتے ہیں۔

Facebook Comments

متعلقہ مواد

Back to top button