تازہ ترین

اپر چترال کے گاؤں گرین لشٹ کے مقام پر لومڑیوں نے ایک ہی رات پندرہ دیسی مرغیاں ہڑ پ لی

چترال ( آوازچترال رپورٹ) اپر چترال کے گاؤں گرین لشٹ کے مقام پر لومڑیوں نے ایک ہی رات پندرہ دیسی مرغیاں ہڑ پ لی جس سے کسانوں کو ہزاروں روپے کا نقصان لاحق ہوا۔ ممتاز سماجی کارکن اور پی ٹی آئی کے مقامی لیڈر اسلم شیروانی نے پریس کلب نیوز کو بتایاکہ علاقے کے لوگ محکمہ جنگلی حیات کے قوانین پر سختی سے عمل پیرا ہیں اور لومڑیوں کو مارنے سے احتراز کررہے ہیں جس سے علاقے میں لومڑیوں نے اودھم مچارکھی ہے اور دیسی مرغیاں اورمرغابیوں پر اکثر حملہ کرتے رہتے ہیں لیکن گزشتہ رات کو مختلف گھروں میں حملہ کرکے ایک مرغابی سمیت 15دیسی مرغیاں کھاگئے جبکہ اہل علاقہ ان پر بھی فائر نہیں کھولا۔ انہوں نے وائلڈ لائف ڈیپارٹمنٹ سے مطالبہ کیا ہے کہ اس علاقے کو لومڑیوں سے پاک کیاجائے تاکہ کسانوں کو مزید نقصان نہ ہوسکے۔

Facebook Comments

متعلقہ مواد

Back to top button