تازہ ترین

منور گرم چشمہ.. دو فریقین کے درمیان 30 سال پرانا جائداد کا تنازعہ باہمی مشاورت سے حل کیا گیا۔

چترال( آوازچترال ۔یوز)تھانہ لٹکوہ کے حدود میں فریقین کےدرمیان 30 سال پرانا تنازعہ خوش اسلوبی سے حل۔ڈھی۔پی۔او لوئر چترال افتخار شاہ کی خصوصی ہدایات پر عوام کے درمیان معمولی تنازعات کو معتبرات علاقہ کی موجودگی میں باہمی صلح اور اتفاق رائے سے حل کیا جارہا ہے۔ایس۔ڈی۔پی۔او سرکل لٹکوہ تمیزالدین اور انچارچ ڈی۔ار۔سی لٹکوہ HC جاوید اکبر کی کاوشوں سے علاقہ منور گرم چشمہ سے تعلق رکھنے والے دو فریقین کے درمیان 30 سال پرانا جائداد کا تنازعہ معتبرات علاقہ کی موجودگی میں باہمی مشاورت سے حل کیا گیا۔ڈسپیوٹ ریزولیشین کونسل ممبران اور معتبرات علاقہ کی موجودگی میں دونوں فریقین کے افراد تنازعے کو ہمیشہ کے لئے ختم کرکے ایک دوسرے کے ساتھ بغل گیر ہوگئے۔

Facebook Comments

متعلقہ مواد

Back to top button