تازہ ترین

چترال پولیس۔۔۔بمبوریت روڈ میں لینڈ سلائیڈنگ میں پھنسی ہوئی غیر ملکی خاتون سیاح کو بروقت نکال کر ممکنہ حادثے سے بچالیا ۔

چترال( آوازچترال نیوز)لوئر چترال پولیس کا فوری رسپانس بمبوریت روڈ میں لینڈ سلائیڈنگ میں پھنسی ہوئی غیر ملکی خاتون سیاح کو بروقت نکال کر ممکنہ حادثے سے بچالیا ۔تھانہ ایون کے حدود میں ایک غیر ملکی خاتون سیاح بمبوریت سے سٹی چترال آتے ہوئے بمبوریت روڈ (دوباژ) میں لینڈ سلائڈنگ آنے کی وجہ سے پھنس گئی تھی۔ایس۔ایچ۔او تھانہ ایون SI منیرالملک نے واقعے کی اطلاع ملتے ہی فوراً اپنے جوانوں کے ہمراہ موقع پر پہنچ کر غیر ملکی سیاح کو وہاں سے نکال کر محفوظ مقام پر منتقل کیا۔

Facebook Comments

متعلقہ مواد

Back to top button