تازہ ترین

ایمرجنسی صورت حال میں تمام این جی اوز کو اپنا بھر پور کردار ادا کرنے کی ہدایات جاری۔۔ڈپٹی کمشنر چترال

چترال( آوازچترال نیوز)صوبائی حکومت کے احکامات کی روشنی میں ڈپٹی کمشنر لوئر چترال محمد عمران خان صاحب اور ایم پی اے فاتح الملک علی ناصر  کی زیر صدارت این جی اوز کے سربراہان کے ساتھ اجلاس منعقد ہوئی۔تمام این جی اوز کے ذمہ داران نے اپنے سرگرمیوں اور جاری ترقیاتی سکیمز کے بارے میں افسران کو تفصیلی بریفنگ دی۔اجلاس میں اے ڈی سی , اسسٹنٹ کمشنر , ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنرز اور این جی اوز کے ذمہ داران نے شرکت کی۔افسران نے ایمرجنسی صورت حال میں تمام این جی اوز کو اپنا بھر پور کردار ادا کرنے کی ہدایات جاری کیں۔ افسران نے مربوط کوارڈنیشن کے قیام پر زور دیا۔ ڈپٹی کمشنر نے این جی اوز کے ذمہ داران کو ہدایات جاری کیں کہ باہمی اشتراک سے کام کریں۔ اور علاقے کی ترقی میں اپنا کردار ادا کریں۔افسران نے کہا کہ موسیماتی تبدیلیوں کے بارے میں عوام کو اگاہی دیں ۔ تا کہ عوام بھی ماحول کو محفوظ رکھنے میں اپنا کردار ادا کریں۔

Facebook Comments

متعلقہ مواد

Back to top button