تازہ ترین

چترال شندور روڈ ٹریفک کے لئے بحال ۔بونی بوزند روڈ دیغیڑی پرکام جاری ۔کل ٹریفک کے لئے کھول دیا جائے گا ۔۔ڈپٹی کمشنر اپرچترال

اپرچترال( آوازچترال)ضلعی انتظامیہ اپر چترال کی زیر نگرانی چترال شندور روڈ پر بحالی کا کام مکمل ہوکر ٹریفک کے لئے کھول دیا گیا ۔ڈپٹی کمشنر اپر چترال  محمد عرفان الدین کی ہدایات پر این،ایچ،اے حکام نے چترال شندور روڈ بحال کرکے ٹریفک کیلئے کھول دیے جو کہ حالیہ برفباری کی وجہ سے لاسپور کے مختلف جگہوں میں لینڈ سلائیڈنگ کی وجہ سے ٹریفک کے لئے منقطع تھا۔ڈ پٹی کمشنر اپر چترال  محمد عرفان الدین کی ہدایات پر بونی بوزند روڈ بمقام دیغیڑی پرکام جاری ہے۔امید قوی ہے کہ کل تک روڈ بحال ہوکر ٹریفک کے لئے کھول دیا جائے گا ۔

Facebook Comments

متعلقہ مواد

Back to top button