تازہ ترین

ڈپٹی کمشنر لوئر چترال محمد عمران خان صاحب اپنی ٹیم کے ہمراہ رات گۓ خود لواری ایپروچ روڈ میں موجود ہیں۔

چترال( آوازچترال)ضلع لوئر چترال اور مضافات میں بارش تاحال جاری ہے۔ڈپٹی کمشنر لوئر چترال محمد عمران خان  اپنی ٹیم کے ہمراہ رات گۓ خود لواری ایپروچ روڈ میں موجود ہیں۔ اور ریسکیو اپریشن کی نگرانی کر رہے ہیں ۔ ڈپٹی کمشنر نے مسافروں سے ملاقات کی۔ ان سے خیریت دریافت کی۔اور امدادی سرگرمیوں میں تا حال خود شریک ہیں۔نادی نالوں میں سیلابی پانی کے سطح میں اضافے اور لینڈ سلائڈنگ کی وجہ سے مختلف مقامات پر ٹریفک کی روانی متاثر ہے۔ محکمہ ٹی ایم اے اور این ایچ کی مشینری مختلف نالوں کے صفائی میں مصروف ہیں۔ ۔محکمہ این ایچ اے کی مشینری عشریت کے مقام پر کلئیرنس اپریشن میں مصروف ہیں۔ نالے میں پانی کا بہاو ذیادہ ہے ۔ نالے پر عرضی پل تعمیر کر کے روڈ کو عارضی طور پہ ٹریفک کیلۓ بحال کر دیا گیا ہے۔ پھنسے ہوۓ تمام گاڑیوں اور سیاحوں کو باحفاظت ریسکیو کر لیا گیا ہے۔عوام الناس ! سیاحوں سے گزراش کی جاتی ہے کہ رسائی سڑکوں سے متعلق مکمل معلومات حاصل کر کے سفر کریں۔ لائن کی پابندی کریں ۔خراب موسم میں سفر کرنے سے گریز کریں

Facebook Comments

متعلقہ مواد

Back to top button