تازہ ترین

ڈپٹی کمشنر لوئر چترال نے مہتر چترال ایم پی اے فاتح الملک علی ناصراور ڈی پی او لوئر چترال افتخار شاہ سے ملاقات

چترال(آوازچترال رپورٹ)عید الفطر کے پر مسرت موقع پر ڈپٹی کمشنر لوئر چترال نے مہتر چترال ایم پی اے فاتح الملک علی ناصر اور ڈی پی او لوئر چترال افتخار شاہ سے ملاقات کی۔اس موقع پر ایڈیشنل اے سی ہیڈکوارٹرز عدنان حیدر ملوکی , ایڈیشنل اے سی ریونیو شہروز مفتی , اور اے سی یو ٹی خلیل اللہ بھی ڈپٹی کمشنر کے ہمراہ تھے۔افسران نے ایک دوسرے کو عید کی مبارک باد پیش کی۔ اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ملاقات میں علاقے کے مختلف مسائل کا بھی جائزہ لیا گیا ۔اور عوامی مسائل کے ترجیحی بنیادوں پر حل کیلۓ مل جل کر اقدامات اٹھانے پر اتفاق کیا گیا۔

Facebook Comments

متعلقہ مواد

Back to top button