تازہ ترینصحت

ایکس ڈی اراور ایم ڈی ار ٹائیفائیڈ کیسز میں حالیہ اضافے کی تحقیقات کی جا سکیں۔

چترال( آوازچترال نیوز)صوبائی حکومت کی ہدایت پر ڈائریکٹوریٹ آف ہیلتھ سروسز کے پی کی ایک ریپڈ ریسپانس ٹیم نے ڈاکٹر محمد گل سرتاج پراونشل سرویلنس آفیسر اور ڈاکٹر امیر بختیار FELTP فیلوز کی قیادت میں ڈسٹرکٹ چترال کے دورے پر ہے ۔اور متاثرہ علاقوں کا دورہ کر رہی ہے ۔ ریسپانس ٹیم نے ڈپٹی کمشنر لوئر چترال محمد عمران خان سے ملاقات کر کے دن کے کار کردگی سے اگاہ کیا۔تاکہ ایکس ڈی اراور ایم ڈی ار ٹائیفائیڈ کیسز میں حالیہ اضافے کی تحقیقات کی جا سکیں۔اجلاس میں کیسز اور دیگر امور کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ڈپٹی کمشنر چترال کے ساتھ کوآرڈینیشن میٹنگ کی گئی جس میں متاثرہ علاقوں کی نشاندہی کی گئی اور سرویلنس وزٹ کے متعلق ڈپٹی کمشنر کو اگاہی دی گئی۔ڈپٹی کمشنر نے محکمہ پبلک ہیلتھ اور ٹی ایم اے کو علاقہ ایون , بالاوشٹ کے پائپ لانز فوری طور پہ بحال کرنے اور واٹر ٹینکس کی کلورینیشن کرنے کی ہدایات جاری کیں۔ڈپٹی کمشنر کی خصوصی ہدایات پر ڈی ایچ او اپنے ٹیم کے ساتھ متاثرہ علاقوں میں فیلڈ میں موجود ہیں۔اب تک ٹوٹل 6 کیسز رپورٹ ہوۓ ہیں۔حالات نارمل ہیں۔عوام الناس سے گزارش کی جاتی ہے کہ احتیاطی تدابیر کا خاص خیال رکھیں۔ڈپٹی کمشنر نے ٹیم کو مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی ۔ اور ٹیم کو ضلع کے دوسرے متاثرہ علاقوں کا فوری دورہ کر نے کی ہدایات جاری کیں ۔ تا کہ کیسسز کا بروقت سد باب ممکن بنایا جا سکے

Facebook Comments

متعلقہ مواد

Back to top button