تازہ ترینصحت

 ڈی پی اولوئر چترال نے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال لوئر چترال کا دورہ کرکے جامعہ اسلامیہ البنات سنگور کے طالبات کی عیادت کی۔

چترال(آوازچترال نیوز) ڈی پی اولوئر چترال نے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال لوئر چترال کا دورہ کرکے جامعہ اسلامیہ البنات سنگور کے طالبات کی عیادت کی۔آج صبح جامعہ اسلامیہ البنات سنگور میں22 طلبات کی صحت اچانک بگڑنے پر ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال منتقل کیا گیا تھا۔ڈی۔پی۔او لوئر چترال نے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ایمرجنسی وارڈ کا دورہ کرکے طالبات کی عیادت کی اور ہسپتال انظامیہ کی طرف سے طالبات کی دیکھ بھال اور علاج پر اطمنان کا اظہار کیا۔اس موقع پر جامعہ اسلامیہ البنات کے انتظامیہ اور آر آئی پولیس لائن انسپکٹر فضل رحیم بھی ان کے ہمراہ موجود تھے۔

Facebook Comments

متعلقہ مواد

Back to top button