تازہ ترینصحت

قومی انسداد پولیو مہم کے تیسرے روز کے حوالے سے ڈی سی آفس میں ڈپٹی کمشنر لوئر چترال کی سربراہی میں شام کے میٹنگ کا انعقاد

چترال( آوازچترال نیوز): ضلع لوئر چترال میں جاری قومی انسداد پولیو مہم کے تیسرے روز کے حوالے سے ڈی سی آفس میں ڈپٹی کمشنر لوئر چترال محمد عمران خان کی سربراہی میں شام کے میٹنگ کا انعقاد کیا گیا۔میٹنگ میں ,ڈی ایچ او , کوارڈینیٹر EPI,,متعلقہ اداروں کے سربراہان نے شرکت کی۔میٹنگ میں جاری پولیو مہم کے دن بھر کی کارکردگی کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ڈپٹی کمشنر کو جاری پولیو مہم کے تیسرے روز کے کارکردگی کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ڈپٹی کمشنر نے انتظامی افسران کو جاری پولیو مہم کو کامیاب بنانے کے حوالے سے پولیو ٹیمز کے ساتھ مل کر ہر ممکن اقدامات اٹھانے کے احکامات جاری کیں۔ ڈپٹی کمشنر نے افسران کو ہدایات کیں کہ پولیو ریفیوزل, مسڈ اپ اور دوسرے اضلاع سے اۓ ہوۓ بچوں کو کور کرنے کی پوری کوشش کریں۔ تا کہ کوئی بھی بچہ پولیو کے قطروں سے محروم نا رہے۔ڈپٹی کمشنر نے تمام والدین سے اپیل کی کہ وہ اپنے 5 سال سے کم عمر کے بچوں کو پولیو سے بچاو کے حفاظتی قطرے پلوا کر موذی وائرس کے خاتمے میں اپنا کردار ادا کریں۔

Facebook Comments

متعلقہ مواد

Back to top button