تازہ ترینصحت

ڈپٹی کمشنر لوئر چترال محمد عمران خان نے آر ایچ سی ارندو کا دورہ کیا۔

چترال(آواز چترال رپورٹ)ڈپٹی کمشنر لوئر چترال محمد عمران خان نے آر ایچ سی ارندو کا دورہ کیا۔ٹی کمشنر نے آر ایچ سی میں عملے کی موجودگی و مہیا کی جانے والی سہولیات کا تفصیلی جائزہ لیا-ڈپٹی کمشنر نےآر ایچ سی کے مختلف سیکشنز کا تفصیلی معائنہ کیا۔ڈپٹی کمشنر کوآر ایچ سی کے انتظامی امور ,عملے کے رہائش ,ڈاکٹرز کی دستیابی اور دیگر مسائل پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔دوران معائنہآر ایچ سی کی صفائی تسلی بخش پایا گیا۔ڈپٹی کمشنر نے مسائل کا نوٹس لیتے ہوۓ ڈی ایچ او سے رپورٹ طلب کرلیا۔ اور ڈی ایچ او کو ایک ہفتے کے اندر ہسپتال میں سٹاف کی دستیابی ترجیحی بنیادوں پر یقینی بنانے کی ہدایات جاری کیں۔ڈپٹی کمشنر نے ممکن میں موجود مریضوں و تیمارداروں سے عملے، دستیاب سہولیات اور ادویات کی فراہمی کے حوالے سے دریافت کیا ۔ڈپٹی کمشنر نے ڈاکٹر کو سٹاف کی حاضری یقینی بنانے اور عوام تک خدمات کی رسائی ترجیحی بنیادوں پر یقینی بنانے کی ہدایات جاری کیں۔ڈپٹی کمشنر نے مسائل کی حل کیلۓ ضلعی انتظامیہ کی طرف سے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی

Facebook Comments

متعلقہ مواد

Back to top button