تازہ ترین

تحصیل کونسل چترال کا اجلاس ۔ ، قائمقام کنونئیر منتخب کردیا گیا

چترال ( آوازچترال نیوز ) تحصیل کونسل چترال کا اجلاس دس مہینوں کے وقفے کے بعد جمعرات کے روز چیرمین شہزادہ امان الرحمن کی زیر صدارت ضلع کونسل ہال چترال میں منعقد ہوا ۔ اجلاس میں تحصیل کونسل ب کے ترپن ممبران شریک ہوئے ۔ اس موقع پر چیرمین تحصیل کونسل شہزادہ امان الرحمن نے خطاب کرتے ہوئے کہا ۔ کہ گذشتہ دو سالوں کے دوران ناگزیر وجو ہات و مشکلات کی بنا پر ہم لوگوں کی خدمت نہ کرسکے ۔ تاہم اس اجلاس کے بعد با قاعدہ طورپر عوامی مسائل حل کرنے کیلئے اقدامات کئے جائیں گے ۔ چیر مین نے کہا ۔ کہ چترال میں تعلیم ،صحت ،پینے کے پانی ،صفائی ، سنیٹیشن کے مسائل لوگوں کو درپیش ہیں ۔ جنہیں حل کرنے کی اشد ضرورت ہے ۔ اسی طرح خواتین بھی بے شمار مسائل سے دوچار ہیں ۔ جنہیں تحصیل کونسل کے جملہ ممبران کے تعاون سے حل کیا جائے گا ۔ اجلاس میں ہاوس کو چلانے کیلئے مستقل کنوئنیر مقر ر کرنے کا مطالبہ کیا گیا ۔ جس میں تحصیل کونسل کے ممبر فخر اعظم جمہوری طریقے سے ووٹ کی بنیاد پر قائمقام کنوئنیر منتخب ہوئے ۔ اجلاس اتوار کے روز بھی جاری رہے گا ۔

Exif_JPEG_420
Facebook Comments

متعلقہ مواد

Back to top button