تازہ ترینکاروبار

اپرچترال انتظامیہ کی جانب سے زبح شدہ چکن ترسیل کرنے والوں کے خلاف کاروائی

اپر چترال(آواز چترال)اپرچترال انتظامیہ کی جانب سے زبح شدہ چکن ترسیل کرنے والوں کے خلاف کاروائی کا سلسلہ جاری ۔اج رات کی تاریکی میں بھاری تعداد میں زبح شدہ چکن لوئر چترال سے اپر چترال ترسیل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی گئی۔ڈپٹی کمشنر اپر چترال جناب محمد عرفان الدین نے لیویز چیک پوسٹ شچر میں بھاری تعداد میں زبح شدہ چکن تحویل سرکار کرکے مذید قانونی کاروائی کے لئے اسسٹنٹ کمشنر ہیڈکوارٹر اپر چترال کو ہدایت کی ہے تاکہ ائندہ اس طرح کے غیر قانونی کاموں کا سدباب ہوسکے۔ڈپٹی کمشنر نے چیک پوسٹ کے پوسٹ کمانڈر کو ائندہ رات کی تاریکی کا فائدہ اٹھاکر زبح شدہ چکن، مردہ چکن، گڑی سڑی مچھلی، چیپس اور مضر صحت مشروبات کی ترسیل کرنےوالوں پر کڑی نظر رکھنے کی ہدایت کی ہ۔

Facebook Comments

متعلقہ مواد

Back to top button