تازہ ترین

چترال میں جے یو آئی کے امیدواروں کی شکست کا ذمہ دار امیر جمیعت مولانا عبد الرحمن و انعام اللہ میمن قرار ، سابق تحصیل ناظم کی طرف سے ان کی معطلی و کاروائی کا مطالبہ

چترال (آوازچترال) جمیعت العلماء اسلام کے سابق تحصیل امیر و سابق تحصیل ناظم مولانا محمد الیاس و جمیعت کے درجنوں کارکنان نے چترال میں جمیعت العلماء اسلام کے امیدواروں کی ناکامی کاذمہ دار امیر ضلع مولانا عبدالرحمن اور جنرل سیکرٹری انعام اللہ میمن کو قرار دیتے ہوئے جمیعت کی صوبائی قیادت سے فوری طور پر انہیں معطل کرکے ان کے خلاف کاروائی کا مطالبہ کیا ہے ۔ صوبائی امیر جے یو آئی مولانا عطاءالرحمن و جنرل سیکرٹری مولانا عطاءالحق درویش کو لکھے گئے ایک درخواست میں انہوں نے کہا ہے ۔ کہ مولانا عبد الرحمن اور نعام اللہ میمن نے صوبائی قیادت اور سنیٹر طلحہ محمود کو چترال کے سیاسی حالات کی غلط تصویر پیش کی ۔ اور انہیں خوش فہمی کا شکار بنا کر نہ صرف چترال میں جمیعت کو شکست سے دوچا کیا ۔ بلکہ انتخابی رشوت کی ایک نئی روایت ڈال دی ۔ اور امداد کے نام پر چترال کی خواتین کو سربازار لانے کے مرتکب ہوئے ۔ جسے کسی صورت چترال کی تہذیب و ثقافت اور قرآن و سنت کے مطابق قرار نہیں دیا جا سکتا ۔جبکہ جمیعت العلماء اسلام کو عزت قرآن و سنت پر سختی سے عمل کرنے اور چترال کے ثقافتی اقدار پر کاربند رہنے سے دی جاتی ہے ۔ لیکن افسوس کا مقام ہے۔ کہ ووٹ حاصل کرنے کیلئے ہر جائزو ناجائز کام کئے گئے ۔ اور جمیعت کو کھلے عام بد نام کیا گیا ۔ جس سے جمیعت کے مخلص کارکنان کی ساکھ بری طرح مجروح ہوئی ہے ۔ اور خود جمیعت کو زبردست نقصان پہنچا ہے ۔ مولانا ممد الیاس اور کارکنان نے جمیعت کے صوبائی ذمہ داروں سے فوری طور پر چترال میں جمیعت کے امیر اور جنرل سیکر ٹری کو معطل کرکے ان کے خلاف انکوائری کرنے اور سز ادینے کا مطالبہ کیا ہے ۔

Facebook Comments

متعلقہ مواد

Back to top button