تازہ ترین

عشریت میں روڈ ٹریفک ایکسیڈنٹ۔۔نو افراد زخمی ٹی ایچ کیو دروش منتقل

چترال(آواز چترال)لوئر چترال دروش عشریت میں روڈ ٹریفک ایکسیڈنٹ کا واقعہ پیش آیا، ریسکیو1122 کو اطلاع ملنے پر ریسکیو1122 کی میڈیکل ٹیمیں عشیریت پہنچ کر حادثے کے نتیجے میں زخمی ہونے والے 9 افراد کو ایمبولینسز میں ابتدائی طبی امداد فراہم کرتے THQ ہسپتال دروش لوئر چترال منتقل کردیا، ابتدائی معلومات کے مطابق لوئر چترال دروش دمیل سے مقامی افراد عمرے سے آنے والے حاجیوں کا استقبال کے عشریت گئے ہوئے تھے واپسی پر گاڑی کے بریک فیل ہونے کے باعث واقعہ پیش آیا، گاڑی حادثے کا شکار ہوکر دریائے چترال کے کنارے جاگری، ریسکیو1122 کی ٹیموں نے 9 زخمیوں کو THQ ہسپتال دروش منتقل کردیا ہے تاہم تمام زخمیوں کی حالت خطرے سے باہر ہے.

Facebook Comments

متعلقہ مواد

Back to top button