تازہ ترین

لویر چترال کے اضلاع سے 3لاکھ 13ہزار ووٹرز اپنے حق رائے کا استعمال کریں گے

چترال (نمائندہ آوازچترال) جمعرات کے روز منعقد ہونے والے قومی انتخابات میں اپر اور لویر چترال کے اضلاع سے 3لاکھ 13ہزار ووٹرز اپنے حق رائے کا استعمال کریں گے جن کے لئے اپر چترال میں 140 اور لویر چترال میں 172پولنگ اسٹیشن قائم کئے گئے ہیں۔ اپر چترال میں 25پولنگ اسٹیشنز کو حساس اور 4کو انتہائی حساس جبکہ لویر چترال میں 62کو حساس اور 18کو انتہائی حساس قرار دئیے گئے ہیں جہاں سیکورٹی کے خصوصی انتظامات کئے جائیں گے۔ بدھ کے روز لویر چترال کے پریڈ گراونڈ سے ضلع کے تمام پولنگ اسٹیشنز کے پولنگ اسٹاف نے اپنے اپنے پولنگ اسٹیشنز کے سامان لے کر روانہ ہوگئے جنہیں ڈپٹی کمشنر لویر چترال محمد عمران خان نے رخصت کرتے ہوئے ان پر زور دیاکہ وہ انتہائی دیانت داری اور مستعدی سے اپنے فرائض منصبی بلا خوف وخطر انجام دے دیں۔ اسی طرح اپر چترال کے صدر مقام بونی کے قریب گورنمنٹ کالج کے احاطے میں ڈی سی اپر چترال محمد عرفان الدین نے مختلف پولنگ اسٹیشنز کے پریذائڈنگ افسران کو الیکشن میٹریل حوالے کیا۔ درین اثناء ڈی سی اپر چترال محمد عرفان الدین نے ٹیلی فون پر میڈیاکو بتایاکہ ضلعے کے دوردراز وادیوں میں حالیہ برفبار ی کے بعد سڑکیں ہر قسم کی ٹریفک کے لئے کھول دی گئی ہیں۔ پولنگ کے دن اپر اور لویر چترال میں موسم کے صاف رہنے کی پیشگوئی کی گئی ہے جس سے ووٹروں کی ٹرن آوٹ میں بہتری کا امکان ہے۔

Facebook Comments

متعلقہ مواد

Back to top button