تازہ ترینکاروبار

.ضلعی انتظامیہ چترال۔۔پیٹرول پمپس میں گیج و ریٹ میں فرق ہونے پر پمپ مالکان کے خلاف قانونی کاروائی عمل میں لائی گئی

چترال(آوازچترال)خوشحال خیبر پختونخواہ پروگرام کے تحت ضلعی انتظامیہ لوئر چترال متحرک۔ڈپٹی کمشنر لوئر چترال محمد عمران خان  کے احکامات کی روشنی میں اسسٹنٹ کمشنرہیڈکوارٹرز ڈاکٹر محمد عاطف جالب نے علاقہ بروز , ایون ,جوٹی لشٹ , گہریت اور ملحقہ علاقوں میں موجود مختلف پیٹرول پمپس کے گیج ۔صفائی ,اگ بجھانے والے آلات اور دستیاب سہولیات کا معائنہ کیا۔پیٹرول پمپس میں گیج و ریٹ میں فرق ہونے پر پمپ مالکان کے خلاف قانونی کاروائی عمل میں لائی گئی۔اور بھاری جرمانے کر دیۓ گۓ۔اسسٹنٹ کمشنر نے پیٹرول پمپ عملے کو سختی سے ہدایات جاری کیں کہ گیج پورا رکھا جاۓ۔ اور اگ بجھانے والے آلات و دیگر سہولیات کی دستیابی یقینی بنایا جاۓ۔خلاف ورزی کی صورت میں پمپ سیل کرنے کے ساتھ جیل کی سزا دی جاۓ گی۔

Facebook Comments

متعلقہ مواد

Back to top button