تازہ ترینصحت

 گیس سلنڈر حادثہ اپڈیٹس.. ایک خاتون زخموں کی تاب نہ لاتے ہوۓ انتقال فرما گئیں ہیں

چترال(آوازچترال نیوز)ڈپٹی کمشنر لوئر چترال محمد عمران خان کی ہدایت پر اے سی ریونیو شہروز مفتی حیات آباد برن سینٹر میں موجود ہیں۔اور زخمیوں کو فراہم کی جانے والی طبی امداد کے سرگرمیوں کی خود مسلسل نگرانی کررہے ہیں۔حادثے میں زخمی ہونے والے افراد کو بہترین علاج معالجے کی سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں ۔ جن میں ایک خاندان کے 6 بچے اور 3 خواتین شامل ہیں۔ 6 کی حالت خطرے سے باہر ہے۔انتہائی افسوس کے ساتھ اطلاع دی جاتی ہے کہ حادثے کے نتیجے زیر علاج ایک خاتون زخموں کی تاب نہ لاتے ہوۓ انتقال فرما گئیں ہیں۔ مرحومہ کی جسد خاکی چترال روانہ کر دی گئی ہے۔ضلعی انتظامیہ دکھ کی اس گھڑی میں متاثرہ خاندان کے غم میں برابر کے شریک ہے۔اللہ تعالی مرحومہ کی مغفرت , لواحقین کو صبر جمیل اور زخمیوں کو جلد صحت یابی عطا فرما-ضلعی انتظامیہ عوام الناس سے بھی مرحومہ کی مغفرت اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کیلۓ خصوصی دعا کی اپیل کرتی

Facebook Comments

متعلقہ مواد

Back to top button