تازہ ترینصحت

چترال گولدور گیس سلنڈر حادثہ ۔ ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنرچترال پشاور میں زخمیوں کو فراہم کی جانے والی طبی امداد کے سرگرمیوں کی نگرانی کر رہے

پشاور(آوازچترال رپورٹ) ڈپٹی کمشنر لوئر چترال محمد عمران خان صاحب کی ہدایت پر ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر ریونیو شہروز مفتی حیات آباد برن سینٹر میں موجود ہیں۔اور زخمیوں کو فراہم کی جانے والی طبی امداد کے سرگرمیوں کی نگرانی کر رہے ہیں۔ تمام درپیش مسائل محکمہ صحت کے تعاون سے حل کر دیۓ گۓ ہیں۔ڈپٹی کمشنر لوئر چترال سیکرٹری صحت کے پی محمود اسلم وزیر کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہیں ۔سیکرٹری صحت نے ڈائریکٹر برن سینٹر ایچ ایم سی پشاور کو سلنڈر دھماکے کے دوران زخمی ہونے والے 09 افراد کو خصوصی علاج معالجے کی سہولیات فراہم کرنے کی ہدایات جاری کیں ہیں ۔ حادثے میں زخمی ہونے والے افراد کو بہترین علاج معالجے کی سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں ۔ جن میں ایک خاندان کے 6 بچے اور 3 خواتین شامل ہیں۔ زخمی علاج معالجے کے لیے برن سینٹر میں داخل ہیں ۔ جن میں سے 06 کی حالت خطرے سے باہر ہے ۔ضلعی انتظامیہ زخمیوں کی جلد صحت یابی کیلۓ دعا گو ہے ۔ اور عوام الناس سے زخمیوں کی جلد صحت یابی کیلۓ دعا کی اپیل کرتی ہے۔ضلعی انتظامیہ ریسکیو 1122 , الخدمت فاونڈیشن اور چترال سے تعلق رکھنے والے دیگر سماجی و فلاحی اداروں اور عوام کے تعاون کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے۔ ضلعی انتظامیہ کی طرف سے متاثرہ خاندان کے ساتھ ہر ممکن تعاون یقین بنایا جاۓ گا۔

Facebook Comments

متعلقہ مواد

Back to top button