تازہ ترینکھیل

ڈپٹی کمشنر نے تقریب کے اخر میں سینئر ویٹیرن ممبرز میں شیلڈ بھی تقسیم کیں۔

چترال(آوازچترال نیوز)ڈی ایف اے لوئر چترال اور ڈسٹرکٹ سپورٹس آفس کے زیر انتظام ۔سالانہ REUNION اف فٹبال ویٹیرنز کا تقریب لوئر چترال میں منعقد ہوئی۔تقریب میں ڈپٹی کمشنر لوئر چترال محمد عمران خان صاحب نے خصوصی طور پہ شرکت کی۔اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر ہیڈکوارٹرز ڈاکٹر محمد عاطف جالب, ڈسٹرکٹ سپورٹس افیسر, صدر ڈی ایف اے , فٹبال کے کھلاڑی, سماجی شخصیات اور کھیلوں سے لگاو رکھنے والے افراد نے شرکت کی۔ تقریب سے خطاب میں ڈپٹی کمشنر نے علاقے میں کھیلوں کے فروغ کیلۓ ڈی ایف اے کے کردار کو سراہا۔ اور ضلعی انتظامیہ کی طرف سے فٹبال اور دیگر کھیلوں کے فروغ کیلۓ ڈی ایف اے کو ہر ممکن تعاون فراہم کرنے کی یقین دہانی کرائی۔اس موقع پر سال 2024 کیلۓ نۓ کابینہ سازی کا انتخاب عمل میں لایا گیا۔ ڈپٹی کمشنر نے تقریب کے اخر میں سینئر ویٹیرن ممبرز میں شیلڈ بھی تقسیم کیں۔

Facebook Comments

متعلقہ مواد

Back to top button