تازہ ترینشعروشاعری

کھوار شاعری اور انداز …تحریر : عباس بھٹو زوقّ

سید صدام علی انداز کھوار شاعری کا ایک منفرد نام جو کہ کم عمر صاحبِ دیوان کی حیثیت رکھتے ہیں مجھے بےحد خوشی ہوتی جب بھی میں شاہ صاحب سے ملتا ہوں تو وہ صرف کھوار شاعری اور ادب پر بحث کرتے ہیں ۔

اپنے زبان سے محبت کا بےپناہ عقیدت رکھتے ہیں شاہ صاحب سادہ لوح اور نہایت محبت کرنے والوں میں سے ہیں۔
مجھے اس بات پر فخر ہے کہ میں شاہ صاحب کے قریبی دوستوں میں سے ایک ہوں ۔
سید صدام علی انداز کھوار ادب کے ہمراہ اپنے ذاتی عقائد سے بالاتر ہوکر بس صرف اسی جذبے کے ساتھہ جیتے ہیں کہ مجھے ابھی بھی بہت کچھہ کرنا کھوار ادب کے لئے وہ اپنے عملی زندگی میں بلکل بھی دلچسپی نہیں رکھتے ہیں ۔

کھوار شاعری میں کتابوں کی بات کی جاۓ تو شاہ صاحب کی ایک الگ پہچان ہیں جو اتنی کم عمری میں چار کتابوں کے مصنف ہے ،شکست ارزو،ہردو اشرو،عقیدتو گمبوری،زندگیو راز۔

سوشل میڈیا کے ذریعے شاہ صاحب نے کھوار شاعری اور ادب کی بہترین نمائندگی کی ہے جیو نیوز،بول ٹی وی،سماز نیوز،پی ٹی وی ،اے آر وائی جیسے بڑے پلیٹ فارم میں کھوار شاعری اور ادب کی بہترین ترجمانی کی ہیں۔

گزشتہ دنوں پی ٹی نیشنل میں پروفیسر اسرار صاحب کے ہمراہ بطورِ خاص مہمان شاہ صاحب نے کھوار شاعری کی بہترین نمائندگی کرتے ہوئے ہمیں دکھاۓ دیئے ۔

Facebook Comments

متعلقہ مواد

Back to top button