تازہ ترین

190 ملین پاؤنڈ کرپشن کیس ‘عمران خان کابینہ کے تین ارکان نیب کے گواہ بن گئے

اسلام آباد(آوازچترال رپورٹ)چیئرمین پی ٹی آئی کیخلاف 190 ملین پاؤنڈ کرپشن کیس میں سابق وفاقی وزیر پرویز خٹک اور ندیم افضل نیب کے گواہ بن گئے۔

 190 ملین پاؤنڈ کرپشن کیس میں پی ٹی آئی کی وفاقی کابینہ کے تین ارکان گواہان کی فہرست میں شامل ہیں۔ ریفرنس کے گواہان میں پرویز خٹک، ندیم افضل چن اور زبیدہ جلال شامل ہیں۔سابق پرنسپل سیکرٹری اعظم خان بھی بطور گواہ فہرست میں شامل ہیں۔ نیب کے گواہان میں بینک اور ایس ای سی پی افسران، پٹواری ایسٹ ریکوری یونٹ کے سیکرٹری اور ڈپٹی سیکرٹری کے نام بھی فہرست میں شامل ہیں۔القادر ٹرسٹ کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر اور چیف فنانشل افسر بھی نیب کے گواہ ہوں گے۔ نیب نے احتساب عدالت میں بانی چیئرمین پی ٹی آئی اور بشری بی بی سمیت دیگر ملزمان کیخلاف ریفرنس دائر کررکھا ہے

Facebook Comments

متعلقہ مواد

Back to top button