تازہ ترین

منشیات پر قابو پانے میں علاقے کے عوام کی طرف سے تعاون ناگزیر ہے جس کے بغیر کوئی کامیابی حاصل نہیں ہوسکتی۔ڈی پی او چترال

چترال (نمائندہ آوازچترال ) چترال پریس کلب کے وفد نے نوتعینات ڈسٹرکٹ پولیس افیسر لویر چترال قمر حیات سے ان کے دفتر میں ملاقات کی جس میں علاقے کی امن وامان اور اس میں مختلف اسٹیک ہولڈروں کی کردار پر تفصیلی گفتگوہوئی۔ اس موقع پر ڈی پی او نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ منشیات پر قابو پانے میں علاقے کے عوام کی طرف سے تعاون ناگزیر ہے جس کے بغیر کوئی کامیابی حاصل نہیں ہوسکتی اور اس مکروہ دھندے میں ملوث افراد کے بارے میں معلومات کی فراہمی سول سوسائٹی کے ممبران کی طرف سے فراہم ہونے پر موثر کاروائی کی جائے گی۔ انہوں نے چترال میں میڈیا کے کردار کی تعریف کرتے ہوئے اس امید کا اظہار کیاکہ چترال کی مثالی امن وامان کو برقرار رکھنے سمیت مختلف سماجی برائیوں کا قلع قمع کرنے اور خواتین میں خودکشی کی بڑھتی ہوئی رجحان میں کمی لانے کوششوں میں پویس کو ان کا تعاون حسب سابق حاصل رہے گا۔ چترال پریس کلب کے صدر ظہیر الدین اور دوسرے ممبران نے اپنی تجاویز پیش کی۔

Facebook Comments

متعلقہ مواد

Back to top button