تازہ ترینشعروشاعری

"خیالان دنیا” کی تقریب رونمائی

چترال(آوازچترال رپورٹ)مرکزی انجمن ترقی کھوار چترال کے زیر اہتمام کھوار زبان کے شاعر امیر خان میر کے کھوار مجموعہ کلام "خیالان دنیا "کی تقریب رونمائی آج ڈسٹرکٹ ٹاون ہال چترال میں منعقد ہوئی ۔ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لوئر چترال اکرام اللہ خان اور ڈپٹی کمشنر محمد علی خان نے تقریب رونمائی میں خصوصی طور پر شرکت کیتقریب میں معروف قانون دان عبدالولی خان عابد ,لوئر چترال سے تعلق رکھنے والے شعراء کرام اور مختلف طبقہ فکر سے تعلق رکھنے والے افراد نے کثیر تعداد میں شرکت کی ۔مذکورہ کتاب چترال کے معروف قانون دان عبدالولی خان عابد کے ذاتی دلچسپی اور تعاون سے شائع ہوئی ہے۔تقریب سے اپنے خطاب میں ڈی پی۔او لوئر چترال اکرام اللہ خان نے کہا کہ انجمن ترقی کھوار چترالی زبان کھوار زبان کو فروغ دینے میں اہم کردار ادا کررہا ہے چترالی ثقافت اور کھوار زبان کو فروغ دینے کے سلسلے میں لوئر چترال پولیس تنظیم کے ساتھ ہر قسم کا تعاون کریں گی۔

Facebook Comments

متعلقہ مواد

Back to top button