تازہ ترینمضامین

آمنہ کے لال …تحریر…شہزادہ مبشرالملک۔

٭ آثار نبوت:

 

عیسائی اور یہودی دنیا اس انتظار میں تھے کہ آخری نبی کے ظہور قدسی کا وقت قریب آگیا ہے۔ ان کے علماء اور پادری اپنے مقدس کتابوں کے حوالوں سے انہیں یقین دلارہے تھے کہ آخری نجات دہندہ کے ظہور کا وقت ہوچکا ہے اور وہ ہم ہی میں سے ہوگا جو دنیا کو عدل انصاف اور امن سے بھر دے گا۔ خصوصا یہودی عرب کے بت پرستوں کو اس نئے نبی ﷺ کے ظہور کو اپنے لیے طاقت، عزت اور حکمرانی کازیعہ سمجھ کر ڈرا رہے تھے کہ ان کی تشریف اوری کے بعد پورے عرب میں ان کا سکہ چمکے گا۔ لیکن قدرت نے اس عزت وبرکت اور اعزاز کو کسی اور کی جھولی میں ڈالنے کافیصلہ کر رکھا تھا۔
٭ولادت باسعادت
حضور اقدسﷺ 20 اپریل71 5ء کو سردار قریش و بنو ہاشم جناب عبدالمطلب کے چہیتے بیٹے جناب عبداللہ کے ہاں پیدا ہوئے۔ جناب عبدالمطلب کے دس بیٹے تھے۔آپ ﷺ کے والد گرامی حضرت عبداللہ کا انتقال چند ماہ قبل ہی ہوچکا تھا۔ آپ ﷺ کی پیدائش سے قبل اور بعد کچھ اسے واقعات بی بی آمنہ کے ساتھ پیش آے جو دوسری ماؤں کے ساتھ پیش نہیں ہوئے تھے۔
حضرت عثمان بن عاص اپنی والدہ کے حوالے سے بتاتے ہیں کہ وہ۔۔۔۔ محمد ۔۔۔ کی پیدائش کے وقت موجود تھیں اور وہ بیاں کرتی ہیں۔۔۔ ایسا لگ رہا تھا کہ آمنہ کے گھر آفتاب اتر آیا ہو اور ستارے سارے اس گھر کی جانب جھکے ہوئے جارہے تھے۔ حضرت آمنہ فرماتی ہیں۔
ولادت کی رات بہت بڑی شے ہولے کی شکل میں چھت سے گھر میں داخل ہوئی مجھ پر ہیبت چھا گئی پھر مجھے لگا کہ وہ سفید پرندہ ہے جس نے اپنے پر مجھ سے ملے ہیں ۔۔۔ میرا خوف دور ہوا اس نے مجھے دودھ پینے کو دیا ۔ پھر مجھے مناف کی بیٹیوں جیسی خواتین نظرآئی جو مجھے گھیر رکھیں تھیں ایک ریشمی کپڑا ہوا میں آویزان ہوا میں نے اسے پکڑا تو مشرق و مغرب دیکھ لیے میں نے تین جھنڈے دیکھ لیے جو مشرق ، مغرب اور کعبہ پر بلند تھے۔ اس دوراں ان خواتین کے ہاتھوں میرے ۔۔۔۔ لال ۔۔۔ کی پیدائش بغیر تکلیف اور مکمل پاکی کی حالت میں ہوئی اور نھنے ۔۔۔۔۔ محمد ۔۔۔۔ سجدہ سے سر اٹھا کر ایک انگلی کے اشارہ آسمان کی طرف اٹھایا اور کلمہ شہادت بلند کی۔ اس کے بعد ۔۔۔۔۔ بادل ۔۔۔۔ کا ایک ٹکڑا گھر میں داخل ہوا اور ۔۔۔۔۔ محمد۔۔۔ اوجھل ہوگئے ۔ منادی کہہ رہا تھا کہ حضور کو سارے عالم کی سیر کرادو۔ اسے آدمٔ کی بزرگی، نوح کی رقت ، ابراہیم ٔ کی آزمایش ،اسماعیل ٔ کی زبان ،یوسف ٔ کا جمال ، یعقوب ٔ کا بشرہ ، داودٔ کی صورت ، ایوب ٔ کا صبر ، یحی ٔ کا زہد ، عیسی ٔ کی سخاوت عطا کر دو۔ تمام مخلوقات کی سیر کے بعد یہ بادل چھٹ گیا۔
تاریخ اسلامی کے معتدد کتابوں میں درج ہیں کہ اس دوارن  تمام چرندو پرند، وحوش اور جنات کی آوازین سنی گئیں۔ اس رات۔۔۔۔ خانہ کعبہ ۔۔۔۔ میں رکھے سارے بت منہ کے بل گر گئے شاہ ایران کے ۔۔۔۔ محل ۔۔۔۔ کے چودہ کنکر گر گئے۔ یہود کی دنیا میں سف ماتھم بجھ گیا۔ چچا ابولہب ۔۔۔۔ کو اس کی باندی نے یہ خوش خبری دی تو وہ جھوم اٹھے اور خوشی میں اس باندی کو آزاد کر دیا۔
بی بی آمنہ سمجھ رہیں تھیں کہ ان کا در یتیم ایک دن عرب کا چاند بن کے ابھرے گا۔جب سردار مکہ جناب عبدالمطلب کو عبداللہ کے ہاں بچے کی ولادت کا پتہ چلاتو دوڑے ہوے پہنچے بچے کو بوسہ دیا حرم شریف میں لائے اور محمد ﷺ نام تجویز کیا اور لوگوں کو میلاد کی دعوت دی۔

Facebook Comments

متعلقہ مواد

Back to top button