تازہ ترین

جے یو آئی کےرہنماء نوجوان قائد فضل الرحمن چترالی نے پارٹی کارکنوں کی بھر پور اصرار پر قومی اسمبلی چترال سے  الیکشن لڑنے کا فیصلہ کرلیا

چترال (نمائند ہ آوازچترال ) جمعیت طلبائے اسلام کے سابق مرکزی رہنما اور جے یو آئی کے نوجوان قائد فضل الرحمن چترالی نے پارٹی کارکنوں کی بھر پور اصرار اور چترالی عوام کی خواہش پر آنے والے عام انتخابات میں پارٹی کے پلیٹ فارم سے قومی اسمبلی کی نشست این اے ون چترال سے الیکشن لڑنے کا فیصلہ کرلیا۔جمعہ کے روز چترال میں مقامی میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ چترال میں پارٹی کے پلیٹ فارم سے انتخاب لڑنے کا فیصلہ انہوں نے پارٹی کے کارکنوں کی خواہش کے مدنظر کررہے ہیں اور اس سلسلے میں باقاعدہ طور پر پارٹی کی مرکزی سیکرٹریٹ کو درخواست پیش کردی ہے۔ انہوں نے کہاکہ قائد جمعیت اور امت مسلمہ کی امیدوں کا مرکز شیخ القرآن والحدیث حضرت مولانا فضل الرحمن کی وژن کے مطابق چترالی عوام کی نمائندگی کرنا اور ان کے گھمبیر اور پیچیدہ مسائل حل کرنا ان کی زندگی کا مشن ہے جس کے لئے وہ انتخابی میدان میں کودپڑنے کافیصلہ کرلیا ہے اور پارٹی قیادت نے اگر موقع فراہم کیاتو چترال کے عوام انہیں بھاری اکثریت سے کامیاب کریں گے کیونکہ اب تک مختلف پارٹیوں کے منتخب شدہ قیادت نے اس عوام کو مایوسی کے سوا کچھ نہیں دیا اور اپنے اپنے الو سیدھا کرتے رہے اور یہی وجہ ہے کہ عام ووٹر جمعیت اور دوسرے تمام جماعتوں کے پلیٹ فارم پر نوجوان قیادت کے منتظر ہیں۔ فضل الرحمن چترالی نے کہاکہ وہ چترال کی ترقی اور اس کے عوام کو خوشحال دیکھنے کے خواب شروع سے دیکھتے آرہے ہیں اور اس خواب کو شرمندہ تعبیر کرنے کے لئے انہوں نے اپنی کاروبار کی قربانی دے کر ایک ایسی جماعت کا انتخاب کیا جوکہ ہمیشہ اس مملکت خداداد میں اسلام اور عوام کی بات کی اور مولانامفتی محمود سے لے کرمولانا فضل الرحمن اور مولانا اسجد محمود تک کی زندگی اس کی عملی تفیسر ہیں۔ انہوں نے اس امید کا اظہار کیاکہ پارٹی قیادت انہیں ٹکٹ دے کر چترالی عوام کی دل وجان سے خدمت کرنے کا موقع دیں گے جس کے لئے چترال کے عوام پارٹی سے بالا تر ہوکر انتظارکررہے

Facebook Comments

متعلقہ مواد

Back to top button