تازہ ترین

ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن لوئر چترال کے انتخابات..ساجد اللہ ایڈوکیٹ صدراورسید مختار علی شاہ ایڈوکیٹ جنرل سیکرٹری منتخب

چترال ( نمایندہ اآوازچترال )ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن لوئر چترال کے انتخابات ہفتے کےروز مکمل ہوگئے ۔ صدارت کیلئےتین امیدواروں محمد عظیم بیگ ایڈوکیٹ ، خورشید حسین مغل ایڈوکیٹ ، اور ساجد اللہ ایڈوکیٹ کے مابین مقابلہ تھا ۔ جس میں ساجد اللہ ایڈوکیٹ نےکامیابی حاصل کی ۔اور24۔ 2023 کیلئے ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن لوئر چترال کے صدرمنتخب ہوگئے۔ جبکہ دیگر عہدہ داران بلا مقابلہ منتخب ہو گئے ۔ جن میں محمد اسحاق ایڈوکیٹ نائب صدر ، سید مختار علی شاہ ایڈوکیٹ جنرل سیکرٹری ، سردار علی ایڈوکیٹ فنانس سیکرٹری ،ظفرالحق لائبریری سیکرٹری شامل ہیں ۔انتخابات میں67 ووٹ پول ہوئے ۔ جن میں سے ساجد اللہ ایڈوکیٹ نے 38 ووٹ لے کر کامیابی حاصل کی ۔ جبکہ دوسرے نمبر پر زیادہ ووٹ لینے والے محمد عظیم بیگ ایڈوکیٹ رہے ۔ انتخابات کیلئے سینئر ایڈوکیٹ محمد ظاہر شاہ نے الیکشن کمشنر کی ذمہ داری انجام دی ۔ جبکہ ہدایت السلام نے ان کی معاونت کی ۔ نتائج کے اعلان کے بعد محمد عظیم بیگ ایڈوکیٹ نے اپنے خطاب میں اپنے مد مقابل نومنتخب صدر ڈسٹرکٹ بار ساجد اللہ ایڈوکیٹ کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا ۔ کہ ساجد اللہ ایڈوکیٹ کی کامیابی ان کی اچھی الیکشن کمپین اور بہتر تعلقات کا نتیجہ ہے ۔ اور وکلاء دوستوں نے ان پر زیادہ اعتماد کا اظہار کیا ۔ ساجد اللہ ان کے اپنے ہیں ۔ اور وہ اس سے قبل بھی چترال بار کے صدر رہ چکے ہیں ۔ جبکہ میں پہلی بار خدمت کا جذبہ لے کر میدان میں اتراتھا ۔ تاکہ ایک نئے سٹریٹجی کے تحت ڈسٹرکٹ بار کی خدمت کی جا سکے۔ لیکن دوستوں نے جو فیصلہ کیا ۔ ہم اس کی قدر کرتےہیں ۔ نومنتخب صدر ڈسٹرکٹ بار ساجد اللہ ایڈوکیٹ نے الیکشن کمشنر محمد ظاہر شاہ ایڈوکیٹ اور جملہ وکلاء برادری کا شکریہ ادا کیا ۔ اور کہا ۔ کہ بار کے دوستوں نے ان پر جو اعتماد کیا ہے ۔ وہ اس پر پورا اترنے کی بھر پور کوشش کریں گے ۔انہوں نے کہا ۔ کہ وکلاء برادری اور چترال پریس کلب پر یہ ذمہ داری عائد ہوتی ہے ۔ کہ وہ چترال کے مسائل حل کرنے کیلئے متحد ہو جائیں ۔ اور مل کر ان مسائل کے حل کیلئے جدو جہد کریں ۔ اس موقع پر صدر پریس کلب نے بھی ہر قسم کے تعاون کا یقین دلایا ۔

Facebook Comments

متعلقہ مواد

Back to top button