تازہ ترین

بلدیاتی نمائندے گاڑیاں اور سرکاری وسائل چھوڑنے سے انکاری

 پشاور(آوازچترال)خیبر پختونخوا کی 131تحصیل و سٹی حکومتوں کے چیئرمین و میئر اور ویلج و نیبرہڈ کونسلوں کے چیئرمینوں سمیت تمام ممبران کو الیکشن کمیشن نے معطل کر دیا ہے تاہم بیشتر بلدیاتی نمائندے تاحال سرکاری وسائل اور دفاتر استعمال کر رہے ہیں جس کے باعث ان کا اثر علاقے میں اسی طرح قائم ہے جس کا خدشہ الیکشن کمیشن نے اپنے اعلامیہ میں بطور جواز پیش کیا تھا۔

الیکشن کمیشن نے 3 فروری کو پنجاب اور خیبر پختونخوا میں بلدیاتی نمائندوں اور حکومتوں کو معطل کر دیا تھا تاہم صوبائی اسمبلی کے عام انتخابات پر وہ اثر انداز نہ ہوں تاہم ایک ہفتے سے زائد گزر جانے کے باوجود بیشتر بلدیاتی نمائندوں، چیئرمین اور میئرز نے سرکاری وسائل کا استعمال ترک نہیں کیا ہے معطل ہونیوالے بلدیاتی نمائندے سرکاری گاڑی، دفاتر اور وسائل کے استعمال کا حق نہیں رکھتے تاہم محکمہ بلدیات کو شکایات موصول ہوئی ہیں کہ بیشتر علاقوں میں چیئرمین دفاتر باقاعدگی سے آ رہے ہیں اور اپنی جماعت کے متوقع امیدوار کیلئے مہم بھی چلا رہے ہیں۔

Facebook Comments

متعلقہ مواد

Back to top button