تازہ ترین

خیبرپختونخواہ کی تاریخ میں پہلی مرتبہ حکومت اور اپوزیشن نے نگران وزیر اعلٰی کے نام پر اتفاق کر لیا

پشاور (آوازچترال) خیبرپختونخواہ کی تاریخ میں پہلی مرتبہ حکومت اور اپوزیشن نے نگران وزیر اعلٰی کے نام پر اتفاق کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق خیبرپختونخواہ اسمبلی تحلیل کیے جانے کے بعد صوبے کے نگران وزیر اعلٰی کے تقرر کے حوالے سے بڑی پیش رفت ہوئی ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق صوبائی حکومت اور اپوزیشن نے معروف سابق بیوروکریٹ کو نگران وزیر اعلٰی بنانے پر اتفاق کر لیا۔
صوبے کے نگران وزیر اعلٰی کیلئے حکومت کی جانب سے 3 جبکہ اپوزیشن کی جانب سے 2 نام تجویز کیے گئے تھے۔ اب صوبائی حکومت اور اپوزیشن نے اپنی قیادت سے مشورہ کرنے کے بعد سابق بیوروکریٹ، سابق چیف سیکرٹری اور نگران وفاقی وزیر رہنے والے اعظم خان کو صوبے کے نگران وزیر اعلٰی بنانے پر اتفاق کر لیا۔
بتایا گیا ہے کہ اعظم خان ماضی میں خیبرپختونخواہ کے سابق وزیر بھی رہ چکے۔
نگران وزیراعلیٰ کے تقرر کے سلسلے میں وزیراعلیٰ محمودخان اوراپوزیشن لیڈر اکرم درانی کے درمیان مشاورت کا آج آخری روز تھا، جس کے لیے اپوزیشن لیڈر اکرم خان درانی اسپیکر ہاؤس پہنچے اور حکومت سے مذاکرات کیے۔ اکرام خان درانی سے ہونے والے مذاکرات میں وزیراعلی محمود خان، پرویز خٹک، اسپیکر مشتاق غنی موجود تھے۔ دونوں فریقین نے حکومت اور اپوزیشن کی جانب سے پیش کیے گئے ناموں پر غور کیا اور باہمی مشاورت و رضامندی سے سابق چیف سیکریٹری کو نگراں وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا بنانے کی مںظوری دی۔
اس حوالے سے اکرم خان درانی کے مطابق مذاکرات میں پرویز خٹک نے اہم کردار ادا کیا۔ پی ٹی آئی کے ذرائع کے بھی عمران خان نے بھی اعظم خان کے نام پر مشاورت کی اور پھر انہیں نگراں وزیراعلیٰ بنانے پر اتفاق کیا۔ نام پر اتفاق ہو جانے کے بعد محمود خان اور اکرم درانی نے نگران وزیراعلیٰ کے لیے اعظم خان کی تقرری کے لیے سمری گورنر خیبر پختونخوا کو ارسال کر دی۔

Facebook Comments

متعلقہ مواد

Back to top button