تازہ ترین

سابق وزیراعظم عمران خان  سمیت اہم پی ٹی آئی رہنماؤں کے وارنٹ گرفتاری منسوخ

راولپنڈی (آوازچترال رپورٹ ) سیشن کورٹ  راولپنڈی نے 25 مئی کے لانگ مارچ اور احتجاج میں دفعہ 144 کی خلاف ورزی کے کیس میں سابق وزیراعظم عمران خان  سمیت اہم پی ٹی آئی رہنماؤں کے وارنٹ گرفتاری منسوخ  کر دیئے ہیں۔نجی ٹی وی چینل "ایکسپریس نیوز”کے مطابق  عدالتی فیصلے کے تحت شاہ محمود قریشی ، شفقت محمود کے وارنٹ گرفتاری منسوخ کیے گئے ہیں ، ان کے علاوہ سابق وزیر خزانہ  اسد عمر ، محمود کیانی، شیریں مزاری و دیگر کے وارنٹ گرفتاری بھی منسوخ  کیے گئے ہیں، جبکہ عدالت نے ساتھ میں آئندہ سماعت پر 8 فروری کو تمام ملزمان کو پیش ہونے کا حکم  بھی دیا ہے۔

Facebook Comments

متعلقہ مواد

Back to top button