تازہ ترین

امارات کے 2ارب ڈالرز قرض کی ادائیگی مؤخر، مزید ایک ارب ڈالرز قرض دینے کی منظوری

چترال(آوازچترال)متحدہ عرب امارات کے صدر نے پاکستان کے ذمے 2 ارب ڈالر قرض کی ادائیگی موخر جب کہ مزید ایک ارب ڈالر قرض کی منظوری دے دی۔ وزیر اعظم شہباز شریف متحدہ عرب امارات کے 2 روزہ دورے پر ابو ظہبی میں موجود ہیں۔دورے کے دوران وزیر اعظم نے یو اے ای کے صدر شیخ محمد بن زید النہیان سے ملاقات کی۔ یو اے ای کے صدر نے پاکستان کے ذم 2 ارب ڈالر واجب الادا قرض کی ادائیگی موخر کردیاس کے علاوہ شیخ محمد بن زید نے پاکستان کے لیے مزید ایک ارب ڈالر قرض کی بھی منظوری دے دی۔ ملاقات کے دوران دونوں ملکوں کے سربراہان نے سرمایہ کاری میں تعاون اور شراکت داری کو فروغ دینے پر اتفاق کیا۔

 

Facebook Comments

متعلقہ مواد

Back to top button