تازہ ترین

اعتماد کا ووٹ ہوگیا تو کل ہی پنجاب اور کے پی اسمبلیاں توڑنے کی ایڈوائس بھیج دیں گے، فواد چوہدری کا اعلان

لاہور (آوازچترال)  پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینئر نائب صدر فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ اگر آج اعتماد کا ووٹ لے لیا  تو  کل پنجاب اور خیبر پختونخوا اسمبلی توڑنے کی ایڈوائس بھیج دی جائے گی۔نجی ٹی وی اے آر وائی نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے  فواد چوہدری نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے پاس نمبر گیم پوری ہے اور اسے 187 ارکان کی حمایت حاصل ہے۔ عدالت نے کہا ہے کہ اعتماد کا ووٹ کسی بھی وقت لے سکتے ہیں، اعتماد کا ووٹ خفیہ نہیں اوپن ہوتا ہے، اگر آج ووٹ ہوگیا تو کل ہی خیبر پختونخوا اور پنجاب اسمبلی توڑنے کیلئے ایڈوائس بھیج دیں گے۔

Facebook Comments

متعلقہ مواد

Back to top button