تازہ ترین

خیبرپختونخوا حکومت نے شہری و دیہی ترقی کے بجٹ پر بڑا کٹ لگا دیا

پشاور(آوازچترال)خیبر پختونخوا حکومت نے مالی مشکلات کے پیش نظر محکمہ بلدیا ت کے آئندہ مالی سال کے ترقیاتی بجٹ پر ایک تہائی کٹ لگا دیا ہے.محکمہ کو 9ارب 98کروڑ50لاکھ روپے کے ترقیاتی پروگرام کی تیاری کی ہدایت کردی ہے ۔محکمہ ترقی و منصوبہ بندی خیبر پختونخوا کی جانب سے جاری ہدایات کے مطابق محکمہ بلدیات کو دیہی ترقی کی مد میں بندوبستی اور قبائلی اضلاع کیلئے دو ارب 47کروڑ16لاکھ 70ہزار روپے جبکہ شہری ترقی کی مد میں 7ارب 51کروڑ33لاکھ 30ہزار روپے کا ترقیاتی پروگرام تیار کرنے کی ہدایت کی گئی ہےمحکمہ بلدیات کا رواں برس کا ترقیاتی پروگرام 14ارب 84کروڑ30لاکھ روپے کا ہے جس میں 3ارب 51کروڑ60لاکھ روپے دیہی ترقی جبکہ 11ارب 32کروڑ70لاکھ روپے شہری ترقی کیلئے مختص کئے گئے ہیں.مالی مشکلات کے باعث صوبائی حکومت رواں برس کے ترقیاتی پروگرام پر بھی کٹ لگا نے کا فیصلہ کر چکی ہے اور اب آئندہ برس بھی بلدیات کا شہری و دیہی ترقی کا بجٹ ایک تہائی کم کر دیا گیا ہے ۔

Facebook Comments

متعلقہ مواد

Back to top button