تازہ ترین

شہیدبینظیربھٹو پندرہ وین برسی …پاکستان کے دوسرے شہروں کی طرح چترال میں بھی مختلف مقامات پر دعائیہ تقریب اور قران خوانی کا اہتمام کیا گیا

چترال(آوازچترال نیوز)شہید بے نظیر بھٹو کی پندرہویں برسی پاکستان سمیت پوری دنیا میں بڑے عقیدت اور احترام کے ساتھ منایاگیا پاکستان کے

دوسرے شہروں کی طرح چترال میں بھی مختلف مقامات پر دعائیہ تقریب اور قران خوانی کا اہتمام کیا گیا  تھا جن میں چترال ایون اور دروش شامل ہیں۔۔ چترال میں مرکزی اجتماع پاکستان پیپلز پارٹی

لویر چترال کے جنرل سیکرٹری قاضی فیصل احمد سعید کی صدارت میں منعقد ہوا جس میں تحصیل صدر عالمزیب ایڈوکیٹ ضلعی انفارمیشن سیکرٹری نظارولی شاہ پیپلز لائر فورم کے صدر قاضی سجاد

احمد پروفیسر مظفر خان جیالا اقبال مراد نادر شاہ گرمچشمہ صدر ٹاوں فتح الرحمن لال صدر پی ایس ایف جاوید اقبال نمائندہ پی وائی او اور منتخب کونسلروں سمیت پارٹی کے جیالوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی اس موقع پر مقررین نے بی بی شہید کو

خراج تحسین اور خراج عقیدت پیش کیا اور بی بی شہید کی ایصال ثواب کے لیے دعا کی گئی۔۔۔دوسرا بڑا اجتماع آیون میں پاکستان پیپلز پارٹی کے صوبائی کونسل کے ممبر نیاز احمد خان کی زیر

صدارت منعقد ہوا جس میں علاقے کے منتخب چئیرمین وجہہ الدین اور رحمان خان سمیت منتخب کونسلرز اور جیالوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی اور بی بی کے روح کے ایصال ثواب کے لیے فاتحہ خوانی

کی گئی
دروش میں بھی پارٹی کے تحصیل صدر حاجی وردک کی صدارت میں ایک دعائیہ تقریب کا اہتمام کیاگیا جس میں ممبر صوبائی کونسل شفقت حسین ایڈوکیٹ اور جاوید اختر سمیت پارٹی کے جیالوں کی کثیر تعداد شریک ہوئے اور بی بی کو خراعقیدت پیش کیا گیا ۔

Facebook Comments

متعلقہ مواد

Back to top button