تازہ ترین

پی ٹی آئی کی جانب سے استعفوں کی تصدیق کے اعلان کے بعد اسپیکرکی بیرون ملک روانگی کی مذمت

لاہور(آوازچترال) پی ٹی آئی کی جانب سے استعفوں کی تصدیق کے اعلان کے بعد اسپیکرکی بیرون ملک روانگی کی مذمت کی گئی ہے۔ اس حوالے سے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے کہا ہے کہ قومی سلامتی کو زرداری کے سیاسی نابالغ فرزند کے رحم و کرم پر چھوڑنا مجرمانہ حماقت ہے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے استعفوں کی تصدیق کے اعلان کے بعد اسپیکر قومی اسمبلی کی بیرون ملک دورے پر روانگی کی مذمت کی ہے۔عمران خان کی زیر صدارت زمان پارک میں اجلاس ہوا جس میں پی ٹی آئی اراکین قومی اسمبلی کے استعفوں کی اسپیکر سے منظوری کی حکمت عملی پرغورکیا گیا۔ عمران خان کا کہنا تھا کہ 8 ماہ پہلے تک ملک معاشی طورپرمستحکم اور دہشت گری ختم ہوچکی تھی، اب پھر سے ملک میں دہشت گردی کے واقعات میں 52 فی صد اضافہ ہوا ہے، بیرونی اشاروں پربرپا کی گئی سازش کےنتائج سے پہلےہی خبردارکیا تھا، مسلط شدہ کرپٹ نااہل حکمران قوم کو حادثات کی جانب دھکیل رہے ہیں۔اعلامیے کے مطابق اراکین کے استعفوں کی تصدیق کے اعلان کے بعد اسپیکر کی بیرون ملک دورے پر روانگی کی مذمت کی گئی اورکہا گیا کہ اسپیکرکا جانبدارانہ کردار اور حکومت سے ملی بھگت کی توہین ہے۔ اس موقع پر عمران خان کا کہنا تھا کہ قومی سلامتی کو زرداری کے سیاسی نابالغ فرزند کے رحم و کرم پر چھوڑنا مجرمانہ حماقت ہے،قوم سوال پوچھ رہی ہےکہ معیشت کی تباہی کے بعد کس کے اشاروں پر داخلی انتشار کو ہوا دی جارہی ہے۔

Facebook Comments

متعلقہ مواد

Back to top button