تازہ ترین

تحریک انصاف عوامی رابطہ مہم کے سلسلے میں ریلیاں نکالنے کا فیصلہ کر لیا

لاہور (آوازچترال نیوز ) پاکستان تحریک انصاف عوامی رابطہ مہم کے سلسلے میں ریلیاں نکالنے کا فیصلہ کر لیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق تحریک انصاف کی مقامی قیادت کی سرپرستی میں ملک بھرمیں ریلیوں کاانعقاد کیا جائے گا، اس سلسلے میں 25 دسمبر کو ملتان، لاہور، فیصل آباد اور راولپنڈی میں ریلیوں کا انعقاد کیا جائے گا، 26 دسمبر کو بہاولپور،27 دسمبر کو شیخوپورہ اور 28 دسمبر کو جہلم، 29 دسمبر کو ساہیوال، 30 دسمبر کو ڈی جی خان، 31 دسمبر کو گوجرانوالہ میں تحریک انصاف ریلیوں کا انعقاد کرے گی۔بتایا گیا ہے کہ یکم جنوری کو ایک بار پھر ملتان، فیصل آباد، لاہور اور راولپنڈی میں ریلیاں نکالی جائیں گی، عوامی رابطہ مہم کے سلسلے میں 2 جنوری کو سیالکوٹ، 3 جنوری اٹک، 4 جنوری جہلم اور 5 جنوری کو ساہیوال، 6 جنوری کو ڈی جی خان،7 جنوری کو شیخوپورہ میں ریلیاں منعقد کی جائیں گے، اسی طرح 8 اور 15 جنوری کو ایک بار پھر ملتان، لاہور، فیصل آباد اور راولپنڈی میں ریلیوں کا انعقاد کیا جائے گا، 9 جنوری کو سیالکوٹ، 10 جنوری گجرات، 11 جنوری جہلم اور 12 جنوری کو گوجرانوالہ ، 13 جنوری کو ساہیوال اور 14 جنوری کو بہاولپور اور 16 جنوری کو پاکستان تحریک انصاف سرگودھا میں عوامی رابطہ مہم کے لیے ریلیوں کا انعقاد کرے گی۔اس کے علاعہ پاکستان تحریک انصاف نے یہ بھی اعلان کیا ہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب اعتماد کا ووٹ لیں گے، اعتماد کے ووٹ میں تاخیر نہیں کرنا چاہتے، ہمارے تمام ممبران پرویز الہیٰ کو ووٹ دیں گے، مسلم لیگ ق کے 10 ارکان ہیں، اس طرح پرویز الہیٰ کو 187 ارکان کی حمایت حاصل ہو گی۔ معلوم ہوا ہے کہ وزیراعلٰی پنجاب کے اعتماد کے ووٹ کے معاملے پر پی ٹی آئی نے اپنے ارکان اسمبلی کو واپس وطن پہنچنے کی ہدایت کی ہے، پنجاب اسمبلی میں پی ٹی آئی کے چیف وہیپ کا کہنا ہے کہ تمام ارکان اسمبلی آئندہ چند روز میں وطن واپس آ جائیں گے، شمسہ علی دبئی اور وسیم خان بادوزئی برطانیہ سے وطن واپس آئیں گے، نیاز گشکوری عمرہ کرنے کیلئے سعودی عرب گئے تھے وہ بھی وطن واپس آ رہے ہیں، جب کہ 2 اراکین اسمبلی لیاقت بدر اور حامد یار ہراج گزشتہ روز واپس پہنچ چکے ہیں۔ادھر پنجاب کی صوبائی اسمبلی کااجلاس 11 جنوری کو طلب کرلیا گیا، اس حوالے سے سپیکر پنجاب اسمبلی سبطین خان کی منظوری کے بعد اسمبلی کے اجلاس کا نیا نوٹی فکیشن بھی جاری کر دیا گیا، کہا جارہا ہے کہ 11 جنوری کو وزیراعلیٰ کیس کی لاہور ہائی کورٹ میں آئندہ سماعت کے پیش نظر اسی تاریخ کو اسمبلی کا اجلاس بھی طلب کیا گیا ہے، کیوں کہ لاہور ہائی کورٹ نے 11 جنوری تک اسمبلی نہ توڑنے کی یقین دہانی کی شرط پر ہی پرویزالہٰی کو بطور وزیر اعلیٰ پنجاب بحال کیا ہے۔

Facebook Comments

متعلقہ مواد

Back to top button