تازہ ترین

ڈی پی او لوئر چترال ناصر محمود کی چترال لوئر میں کرسمس ڈے پر سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ

چترال(آوازچترال نیوز) ڈی پی او لوئر چترال ناصر محمود نے ہفتے کے روز چترال لوئر میں کرسمس ڈے پر سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا اور مسیحی

برادری کے بچوں کے ساتھ کیک کاٹ کر ان کی خوشی  میں اضافہ کیا انہوں نے مسیحی  رہنماؤں سے ملاقات کرتے ہوئے سکیورٹی انتظامات اور دیگر اہم امور پر تبادلہ خیال کیا اور بچوں کے ساتھ کیک کاٹا۔اس موقع پر ایس ڈی پی او سرکل سٹی بھی ان کے ہمراہ موجودتھے۔کرسچن کمیونٹی نے ڈی پی او

کو اپنی خوشی میں شریک پا کر انتہائی خوشی کا اظہار کیا۔
ڈی پی او نے پولیس افسران واہلکاروں کو جیکٹ وہیلمٹ کا استعمال یقینی بنانے کی ہدایت کیں اور کہا کہ کرسمس تہوار کے موقع پر لوئر چترال پولیس کرسچن کمیونٹی کیساتھ ہر ممکن تعاون کریں اور

انکی سیکیورٹی کو یقینی بنائیں ۔
اُنہوں نے کہا کہ چترال کی پر امن فضاء میں ہم۔سب کو خوش دیکھنا چاہتے ہیں اور سب کی حفاظت ہماری ذمہ داری ہے

Facebook Comments

متعلقہ مواد

Back to top button