تازہ ترین

ڈپٹی سپیکر خیبرپختونخوا اسمبلی محمود جان قاتلانہ حملے میں بال بال بچ گئے

پشاور(آوازچترال)خیبرپختونخوا اسمبلی کے ڈُپٹی سپیکر محمود جان پر متھرا کے علاقے میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کردی، حملے میں محمود جان محمود رہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ متھرا کے علاقے میں ڈپٹی اسپیکرخیبر پختونخوا محمود جان پر فائرنگ ہوئی ہے تاہم ڈپٹی اسپیکر حملے میں محفوظ رہے۔ڈپٹی اسپیکر محمودجان متھرا کے علاقے میں موجود تھے جہاں کمپاؤنڈ میں پروگرام جاری تھا۔ واقعہ کی اطلاع ملنے پر پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی۔

ایس ایس پی آپریشنز کاشف عباسی کاکہنا ہے کہ ملزمان کی گرفتاری کے لئے کوششیں کی جارہی ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ قوم عیسی خیل اور سپیکر محمود جان کے درمیان کچھ عرصے سے زمینی تنازع چل رہا ہے۔

Facebook Comments

متعلقہ مواد

Back to top button