تازہ ترین

این ایج اے حکام سے بات کروں گا اور چترال کے لئے دستیاب فنڈ میں سے زیادہ حصہ ریلیز کراؤں گا… وزیر مواصلات

اسلام اباد(آوازچترال رپورٹ)تحریک تحفظ حقوق چترال کے وفد کا ایم پی اے چترال کی معیت میں وزیر مواصلات سے ملاقات
وفد میں چیئرمین تحریک تحفظ حقوق چترال پیر مختار فدا الرحمن محترمہ روشن آرا سمیت ٹی ٹی ایج سی اسلام کے ذمہ داراں شامل تھے وفد نے چترال میں ترقیاتی کاموں خصوصا شندور روڈ ،گرم چشمہ روڈ اور بمبوریت روڈ پر کام کی بندش،ناقص کام اور ناروا لوڈشیڈنگ سے متعلق شکایات وزیر مواصلات کے سامنے پیش پیر مختار نے وزیر مواصلات کو کام کی بندش کی وجہ سے درپیش سفری مشکلات کے بارے میں تفصیل سے بریفنگ دی
وزیر مواصلات مفتی اسعد محمود نے تمام شکایات سننے کے بعد وفد کو یقین دلایا کہ چترال کا فنڈ کسی اور جگہ ٹرانسفر ہونے کی خبریں بالکل بے بنیاد ہیں فنڈز کی عدم دستیابی کی وجہ سے ترقیاتی کام عارضی طور پر بند ہوتے رہتے ہیں تاہم انہوں نے یقین دلایا کہ میں اس مسلے پر این ایج اے حکام سے بات کروں گا اور چترال کے لئے دستیاب فنڈ میں سے زیادہ حصہ ریلیز کراؤں گا وزیر مواصلات نے خود چترال آنے کا بھی عندیہ دیا اور نہایت خوش اسلوبی اور ذمہ داری سے تمام شکایتیں سننے کے بعد مسلے کو حل کرنے کی یقین دہائی کرائی وفد نے وزیر مواصلات سے بجلی کی لوڈشیڈنگ کے حوالے سے بھی کردار ادا کرنے اور متعلقہ محکموں سے بات کرنے کی درخواست کی جس پر وزیر مواصلات نے یہ مسلہ بھی متعلقہ محکموں کے سامنے رکھنے اور اسمبلی فلور پر اس کے بارے میں بات کرنے کی یقین دہانی کرائی
واضح رہے کہ تحریک تحفظ حقوق چترال نے مذکورہ مسائل کو فوری حل کرنے کے لئے احتجاجی مظاہرے کا اعلان کیا تھا جس کے بعد وزیر مواصلات کی طرف سے مسلے پر مل بیٹھ کر بات کرنے کی پیشکش کی گئی تھی
آخر میں میں وفد نے وزیر مواصلات اور ایم پی اے چترال مولانا ہدایت الرحمن کا شکریہ ادا کیا جہنوں نے ان مسائل کو سنجیدہ لیکر حل کرنے کی یقین دہانی کرائی اور تین دن تک ایم پی اے چترال تحریک تحفظ حقوق چترال کے وفد کے ساتھ اسلام آباد میں رہے

Facebook Comments

متعلقہ مواد

Back to top button