تازہ ترین

یتیموں کی کفالت کرنے والے اداروں سے تعاون جاری رہے گا،کرکٹر فخر زمان

پشاور( آوازچترال ) قومی کرکٹ ٹیم کے بلے باز فخر زمان نےنے کہا ہے کہ یتیم بچے ہمارا مستقبل ہیں اگر ہم نے منزل تک پہنچنے اور ترقی کی منازل طے کرنی ہیں تو ان یتیم و لاچار بچوں کے بہتر مستقبل کے لیے ہمیں اپنا کردار ادا کرنا ہوگا،یتیموں کی کفالت کرنے والے اداروں سے تعاون جاری رہے گا۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے دفتر میں  زمونگ جذبہ ویلفیئر سوسائٹی مردان کے چیئر مین محمد پرویز سے بات چیت کرتے ہو ئے کیا، اس موقع پر سپورٹس صحافی عارف مردانوی اور ڈاکٹر گوہر زمان بھی موجود تھے، فخر زمان کہا کہ یتیم بچوں کی کفالت ہم سب کی ذمہ داری ہے ہمارا عہد ہے کہ خون کے آخری قطرے تک یتیم و لاچار بچوں کی کفالت کا فرض ادا کرتے رہیں گے۔لہٰذا مخیر حضرات اور صاحب حیثیت لوگوں کو چاہیئے کہ وہ یتیموں اور لاچار بچوں کیلئے قائم فلاحی اداروں کا ساتھ دیں تا کہ کوئی بھی یتیم بچہ بنیادی سہولیات سے محروم نہ رہ سکیں، انہوں نے  زمونگ جذبہ ویلفیئر سوسائٹی کو اپنی طرف سے مکمل تعاون
Facebook Comments

متعلقہ مواد

Back to top button