تازہ ترین

انسانیت کی بے لوث خدمت ان کی تنظیم کا اہم مشن ہے… ڈاکٹر عابد حسین اتاری

چترال (آوازچترال نیوز)دعوت اسلامی چترال کے نگران ڈاکٹر عابد حسین اتاری نے کہا ہے کہ انسانیت کی لوث خدمت ان کی تنظیم کا اہم مشن ہے حالیہ سیلابوں سے جہاں ملک کے دیگر عوام کی کثیر تعداد متاثر ہوی ہے وہاں پہاڑی علاقوں میں بسنے والے عوام بھی بری طرح متاثر ہوے دعوت اسلامی کی طرف سے ضلع اپر چترال کے مستوج تحصیل اورمولکہو تورکہو کے بالای علاقوں تک امدادی پیکیجز پہلے ہی پہنچادیے گیے تھے اب دروش تحصیل اور گرم چشمہ کے عوام تک ریلیف پیکیجز پہنچانے کا سلسلہ جاری ہے وہ بروز کے مقام پر متاثرین کیبڑی تعداد سے خطاب کر رہے تھے جس کا اہتمام جنرل کونسلر وسابق وایس چیرمین عالمزیب خان نے کیا تھا اجتماع سے سید شاہ ظہیر نے بھی خطاب کیااور کہا کہ دعوت اسلامی یتیم اور نادار بچوں کی تعلیمی اخراجات اسلام آباد کے شہر میں برداشت کرنے کا پروگرام شروع کیا ہیے اسی طرح شجر کای مہم سکول اور مدرسے مساجدتعمیر کرنے کا سلسلہ پہلے سے جاری ہیے ایسے نادار بچوں کے والدین دعوت اسلامی کے نمایندوں سے رابطہ کر سکتے ہیں اور بعد ازاں متاثرین میں امدادی اشیا تقسیم کی گیی جن میں آٹا گھی چینی چاییے اور دال وغیرہ شامل تھے

Facebook Comments

متعلقہ مواد

Back to top button