تازہ ترین

چترال بازار کے اندر کسی بھی قادیانی پروڈکٹ کو برداشت نہیں کیا جائے گا ۔ تجاربرادر

چترال (آوازچترال)شبان ختم نبوت کے تاجروں کے وفد کی چخترال آمد تجاریونین چترال لویر کے ایگزیکٹو کونسل کے اراکین سے ملاقات۔
ملاقات میں تاجر رہنماؤں کے علاوہ عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے امیر مولانا حسیں احمد نے خصوصی طور پر شرکت کی۔
اس موقع پر بشیر احمد صدر تجاریونین چترال نے شبان ختم نبوت کے وفد کا شکریہ ادا کیا اور اس عزم کا اظہار کیا کہ تجاریونین چترال لویر تحفظ ختم نبوت کے مشن کو آگے بڑھانے کے لئے مختلف پروگرامات کے انعقاد کو یقینی بنائے۔تاکہ عقیدہ ختم نبوت کے حوالے سے بالعموم عوام اور بالخصوص تاجروں کو Educateکیا جائے اور ختم نبوت کے منکرین کے پروپیگنڈہ کا سدباب کیا جاسکے کیونکہ ختم نبوت ہمارے ایمان کا حصہ ہے۔لہذا اس حوالے سے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کیا جائے گا۔
اس بات پر اتفاق کیا گیا کہ چترال بازار کے اندر کسی بھی قادیانی پروڈکٹ کو برداشت نہیں کیا جائے گا اور اس حوالے سے بھرپور مہم چلائی جائےگی۔
سنت نبوی کے مطابق کاروبار کرنے کیلئے سازگار ماحول بنانے کیلئے بھر پور مہم چلائی جائے گا۔
چترال بازار کو کسی بھی قسم کے غیر قانونی غیر اخلاقی اور غیر شرعی کاموں سے پاک رکھنے کی عزم کے اظہار کے ساتھ یہ نشت اختتام پذیر ہوی۔

Facebook Comments

متعلقہ مواد

Back to top button