تازہ ترین

محکمہ اقلیتی امور خیبرپختونخوا کی جانب سے نوشہرہ میں دیوالی رنگا رنگ کا تقریب کا اہتمام کیا گیا.

پشاور(آوازچترال)محکمہ اقلیتی امور خیبرپختونخوا نے نوشہرہ میں ہندو برادری کے مذہبی تہوار پر رنگا

رنگ تقریب منعقد کی جہاں پورے صوبے سے تعلق رکھنے والے ہندو برادری سمیت دیگر مذاہب سے تعلق رکھنے والے لوگوں نے بھی شرکت کی اس موقع پر ڈسٹرکٹ نوشہرہ کے مئیر نثار خٹک ، معاون خصوصی برائے اقلیتی امور وزیر زادہ ایم پی اے رنجیت سنگھ اور روی کمار نے خصوصی شرکت کی . مقررین نے کہا کہ پاکستان تمام مذاہب کے لئے ایک آزاد اور محفوظ ملک ہے جہاں تمام مذاہب کو اپنے

جائز حقوق حاصل ہے . پاکستان کے لوگ ایک دوسرے کو تسلیم کرنے اور ایک دوسرے سے پیار کرنے والی قوم ہے . معاون خصوصی برائے اقلیتی امور وزیر زادہ نے کہا کہ اقلیتوں کی تحفظ اور ان کے رسومات کی ادائیگی خیبر پختونخوا حکومت

کی اولین ترجیح ہے وزیر اعلیٰ محمود خان کی خصوصی ہدایت پر تمام اقلیتوں کے مذہبی رسومات کو سرکاری طور پر منعقد کر رہیے ہیں . تقریب میں ہندو برادری نے اپنے مذہبی عبادات بھی کئے ان کا کہنا تھا کہ ہم پاکستانی قوم ہے ہم اپنی ہر تہوار انتہائی آزادی اور سکون سے مناتے ہیں یہاں بسنے والا ہر فرد پاکستانی ہے چاہیے جس عقیدے یا مذہب سے ان کا تعلق ہو ہر مذہب آپس میں بھائی چارے کا درس دیتا ہے.
دیوالی تقریب میں بچوں اور خواتین نے بھی شرکت کی.

Facebook Comments

متعلقہ مواد

Back to top button